پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گیارہ روپے فی لیٹر تک کمی کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کی منظوری دیدی
وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کی منظوری دیدی

اسلام آباد: نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے گزشتہ شب ہی  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے کمی کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

نیا ٹیکس نہیں لگائیں گے، پاکستان نے آئی ایم ایف کو واضح کردیا

نگران حکومت کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 323 روپے 38 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 318 روپے 18 پیسے ہو گئی جس پر شہریوں کی بڑی تعداد نے خوشی کا اظہار کیا۔‘

رواں ماہ کے دوران ہی نگران حکومت نے 15 ستمبر کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 331 روپے 68 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 329 روپے 18 پیسے مقرر کی۔وزارتِ خزانہ نے روپے کی قدر میں استحکام کی خوشخبری سنا دی۔

وفاقی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی اور پاکستانی کرنسی کی قدر میں استحکام دیکھا گیا ہے۔یہی صورتحال سامنے رکھتے ہوئے پیٹرولیم کی قیمتیں کم کی گئیں۔ 

 نئی قیمتوں کا اطلاق آج یکم اکتوبر سے ہوگیا۔ واضح رہے کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی تقریبِ حلف برداری (14 اگست) کے روز پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 272روپے 95 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی 273روپے 40پیسے تھی۔ 

Related Posts