پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ملک بھر کے پیٹرول پمپس کل صبح سے بند کرنیکا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیٹرول پمپس
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پیٹرولیم ڈیلرز ایسوس یایشن نے حکومت سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد ملک بھر کے پیٹرول پمپس کل صبح 6 بجے سے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہمیں کہا جارہا ہے کہ ہڑتال بند کردیں اور وعدہ کیا گیا کہ ہمارے مسائل حل کیے جائیں گے لیکن ہم صرف یقین دہانیوں پر ہڑتال مؤخر نہیں کرسکتے۔

پی پی ڈی اے کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے کہا کہ ہم نے حکومت میں شامل ہر اسٹیک ہولڈر سے بات چیت کی جن میں وہ بھی شامل ہیں جن کے نام نہیں لیے جاسکتے۔ وزیر خزانہ، ایف بی آر کے چیئرمین، اوگرا کے چیف، سیکریٹری پیٹرولیم اور دیگر سے بھی مذاکرات کرچکے ہیں۔

چیئرمین پی پی ڈی اے نے کہا کہ ہم نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے نمائندگان سے بھی بات چیت کی لیکن ڈیلرز کے مسائل حل ہوتے نظر نہیں آتے۔ اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ 5 جولائی کی صبح 6 بجے سے ملک بھر کے 13 ہزار پیٹرول پمپس کو بند کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں کیے جاتے، ہڑتال جاری رہے گی۔ دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن نے ایک مانیٹرنگ سیل قائم کردیا ہے جہاں فیول سپلائی کی صورتحال پر نظر رکھی جائے گی اور پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کے دوران اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

Related Posts