پہلے ہی ٹنکی فل کروالیں ورنہ، جانتے ہیں 16 دسمبر کو پیٹرول کتنا مہنگا ہونیوالا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Petrol Prices Likely to Increase in Pakistan

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے پاکستان میں بھی 16 دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ متوقع ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خام تیل اور برطانوی برینٹ کی قیمتوں میں عالمی منڈی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ ہفتے کے دوران خام تیل کی قیمت 63 سینٹس بڑھ کر 68.05 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ برینٹ آئل کی قیمت 73 سینٹس کے اضافے کے ساتھ 71.85 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کی سفارش کرتے ہوئے حکومت کو سمری ارسال کر دی ہے۔ حکومت اس بارے میں حتمی فیصلہ 15 دسمبر کو کرے گی۔

پیسے کمانے کے علاوہ کوئی کام نہیں اور، کے الیکٹرک پاکستان کی سب سے غیرمحفوظ الیکٹرک کمپنی کیسے؟

ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت عوامی سطح پر اپنی شبیہ خراب ہونے سے بچنے کے لیے قیمتوں کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی کیونکہ حکومت ملک میں معاشی استحکام کا دعویٰ کر رہی ہے۔

گزشتہ ماہ پیٹرول کی قیمت میں 3.72 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 3.29 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔شہری ممکنہ قیمتوں میں اضافے کے اثرات کے لیے تیار ہیں، جو روزمرہ کے سفر اور اشیاء کی ترسیل کے اخراجات پر اثر انداز ہوں گے۔

Related Posts