پیٹرول کی قیمت میں 26روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑااضافہ کردیا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 26روپے فی لیٹر اضافہ کردیا۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کا اطلاق رات بارہ بجے سے 30 ستمبر تک ہوگا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 26 روپے دو پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17.34 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ 

حالیہ اضافے کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 331 روپے 38 پیسے جبکہ فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 329 روپے 18 پیسے تک پہنچ گئی۔  دوسری جانب لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔

واضح رہےکہ نگران حکومت کے ایک ماہ میں پٹرول 58روپے43پیسے اورہائی اسپیڈ ڈیزل 55روپے78 پیسے مہنگا ہوچکا ہے جبکہ قیمتوں میں اضافے کے اس تسلسل کے باعث اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی بڑھ رہی ہیں۔

ماہرینِ معاشیات کا کہنا ہے کہ افراطِ زر کی بڑھتی ہوئی شرح کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی ملکی معیشت کیلئے وبالِ جان بن چکی ہے جس کا تدارک وقت کی ضرورت بن چکا ہے۔ 

 

Related Posts