ہندوستان میں پٹرول کی قیمت میں آٹھ روز میں ساتویں باراضافہ

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (دوسرا حصہ)
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (پہلا حصہ)

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہندوستان میں پٹرول کی قیمت میں آٹھ روز میں ساتویں باراضافہ
ہندوستان میں پٹرول کی قیمت میں آٹھ روز میں ساتویں باراضافہ

نئی دہلی: ہندوستان میں پٹرول کی قیمت میں ایک بارپھراضافہ کردیا گیا۔ آٹھ روز میں پٹرول کی قیمت میں سات مرتبہ اضافہ کیا جا چکا ہے۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارت میں پٹرول کی فی لیٹرقیمت ایک بارپھربڑھا دی گئی ہے۔ آٹھ دنوں میں پٹرول کی قیمت میں 7 مرتبہ اضافہ کیا جاچکا ہے۔

نئی دہلی میں فی لیٹرپٹرول کی قیمت 8 پیسے اضافے کے بعد 100 روپے لیٹر سے تجاوز کرگئی جبکہ ڈیزل 91روپے سے زیادہ کی قیمت پرفروخت ہورہا ہے۔

ممبئی میں فی لیٹرپٹرول 115 روپے سے زائد جبکہ ڈیزل 99 روپے فی لیٹرسے زیادہ کی قیمت پرفروخت ہورہا ہے۔بھارت میں ہر ریاست میں پٹرول کی قیمتیں مختلف ہوتی ہیں اور بھارت اپنی ضرورت کا 80 فیصد پٹرول درآمد کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: میکسیکو میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، 3 افراد ہلاک، 4زخمی

بھارت میں ریاستی انتخابات کے باعث 4ماہ سے پٹرول کی قیمتوں میں یومیہ نظرثانی کوروک دیا گیا تھا جسے ا ب بحال کردیا گیا ہے۔22مارچ کو قیمتوں کی شرح پرنظرثانی کے بعد سے اب تک قیمتوں میں سات باراضافہ کیا جا چکا ہے۔

Related Posts