اسلام آباد: حکومت نے آج عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی،پیٹرولیم قیمتوں میں 6 روپے 30 پیسے کااضافہ متوقع،پیٹرول 150 روپے تک پہنچنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
موجودہ ٹیکس کی شرح، درآمدی برابری کی قیمت اور شرح تبادلہ کی بنیاد پر پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 5 روپے 30 پیسے اور 5 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی قیمت کی وجہ سے حکومت پیٹرولیم قیمتوں میں 6 روپے سے زائد کا اضافہ کرسکتی ہے جس سے ملک میں پیٹرول پہلی بار 150 روپے فی لیٹر تک پہنچ سکتا ہے۔
اس سے قبل جنوری 2022 کے پہلے 15 دنوں کے لیے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 4 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیاگیا تھا۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 95 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 4 روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں:ملک میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 19فیصد سے بھی تجاوز