امریکی لڑکی کو برہنہ تصاویر سے بلیک میل کرنے والا پشاور کا انس فاروق شکنجے میں آگیا

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
(فوٹو؛ سوشل میڈیا)

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے امریکی ایجنسی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کی مدد سے پشاور کے حیات آباد سے ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے، جس پر امریکہ کی ایک نابالغ لڑکی کو عریاں تصاویر کے ذریعے بلیک میل اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام ہے۔

امریکی ایجنسی ایف بی آئی نے پاکستانی ادارے ایف آئی اے کو ایک رپورٹ فراہم کی، جس میں بتایا گیا تھا کہ پشاور کا ایک نوجوان ورجینیا میں رہنے والی بچی کو اس کی عریاں تصویروں کی بنیاد پر بلیک میل کر رہا ہے۔

ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے حیات آباد میں چھاپہ مار کر انس فاروق ولد فاروق احمد کو حراست میں لے لیا اور اس کا موبائل فون بھی ضبط کیا گیا تاکہ مزید شواہد اکٹھے کیے جاسکیں۔

ملزم نے ابتدائی تحقیقات میں اعتراف کیا کہ وہ نابالغ متاثرہ کے اسناپ چیٹ اکاؤنٹ تک غیر قانونی رسائی حاصل کر چکا تھا جہاں سے عریاں تصاویر حاصل کر کے اسے بلیک میل کرنا شروع کر دیا تھا۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے سائبر کرائمز کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے اور موبائل فون فارنزک تجزیے کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

Related Posts