پاکستان سپر لیگ کے 10ویں سیزن کے پانچویں میچ میں آج رات پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔ میچ رات ساڑھے 8 بجے شروع ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے بد ترین شکست کے بعد اگلے میچ سے جیت کی امید باندھ لی ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم لاہور قلندرز کو شکست دے کر آگے آنے کے بعد پشاور زلمی کے خلاف فیورٹ ٹیم بن گئی۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم بولرز کیلئے بہترین وکٹ سمجھی جارہی ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں یہاں اسپنرز اور فاسٹ بولنگ دونوں ہی کامیاب رہی ہیں۔ سیزن کے پہلے میچ میں 216 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں اسپنرز نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا تھا۔
ماضی میں اسلام آباد یونائیٹڈ ار پشاور زلمی نے 25 بار ایک دوسرے کا سامنا کیا ہے جس میں سے 1 میچ بے نتیجہ رہا جبکہ باقی میچز میں سے 12 پشاور زلمی نے جبکہ 12 اسلام آباد یونائیٹڈ نے جیتے ہیں۔ آخری بار اسلام آباد نے پشاور کو شکست دے دی تھی۔
متوقع پلیئنگ الیونز:
پشاور زلمی:
بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلرکیڈمور، حسین طلعت، میکس برائنٹ، مچل اووین، الزاری جوزف، محمد علی، سفیان مقیم اور علی رضا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ:
صاحبزادہ فرحان، آندریز گوس، کولن منرو، آغا سلمان، اعظم خان (وکٹ کیپر)، محمد شہزاد، عماد وسیم، شاداب خان (کپتان)، جیسن ہولڈر، رائلی میرڈتھ اور نسیم شاہ۔