پشاور انڈر 19 کی ٹیم نے قومی انڈر 19 چیمپئن شپ جیت لی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پشاور انڈر19 نے کراچی وائٹس انڈر 19 کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے کر قومی انڈر 19 چیمپئن شپ جیت لی۔

رانا نوید الحسن کرکٹ اکیڈمی شیخوپورہ میں کھیلے گئے اس چار روزہ فائنل کا پہلا دن بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ پشاور نے ٹاس جیت کر کراچی وائٹس کو بیٹنگ دی جس نے 75 اوورز کی بیٹنگ میں9 وکٹوں پر 333رنز بنائے تھے۔ سعد بیگ 96، وہاج ریاض 85 اور علی حسن 57 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹرز رہے تھے۔

پشاور کی طرف سے لیگ اسپنر احمد حسین نے 61 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ پشاور کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 220 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔نجب خان نے96 رنز کی اننگز کھیلی۔

کراچی وائٹس کی طرف سے میڈیم فاسٹ بولر فہد امین نے 50 رنز کے عوض5 وکٹیں حاصل کیں۔

پہلی اننگز میں 113 رنز کی سبقت حاصل کرنے کے بعد کراچی وائٹس کی ٹیم دوسری اننگز میں 164رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔علی حسن نے 46 رنز اسکور کیے۔ شعیب آفریدی نے 27 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

پشاور کو میچ جیتنے کے لیے 278 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پشاور کی طرف سے افکار درانی نے 75 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ احمد حسین نے 44 رنز اسکور کیے نجب خان نے 41رنز بنائے۔

پاکستان کپ : پشاور، کراچی وائٹس، ملتان اور فاٹا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

کراچی وائٹس کی طرف سے طیب حسین اور نوید احمد دو دو وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

Related Posts