عمران خان امیروں کے ساتھی، ساڑھے 3 سالہ حکومت میں ڈرامے ہوئے۔پرویز خٹک

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مانسہرہ: پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان امیروں کے ساتھی تھے، ان کے ساڑھے 3 سالہ دور میں ڈرامے ہوتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے امیروں کا ساتھ دیا، ہماری ایک نہیں سنی، تحریکِ انصاف میں کسی بھی سیاسی رہنما کی عزت نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: 

کیئر ٹیکر حکومت چیئر ٹیکر نہ بنے۔ بلاول بھٹو زرداری 

بیان میں پرویز خٹک نے کہا کہ ہم نے ساڑھے 3 سال تک بہت کچھ برداشت کیا۔ پی ڈی ایم کے خلاف پارٹی بنائی۔ مخالفین سن لیں کہ ان کا انجام بہت برا ہوگا۔ مذاق اڑانے والوں کا مذاق ہم اڑائیں گے۔ پی ٹی آئی دور میں ڈرامے ہوئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان خود کہتے تھے کہ پانچ سے چھ باتیں بار بار کرو تاکہ لوگوں کو جھوٹ بھی سچ لگے۔ چیئرمین پی ٹی آئی اسلام آباد سے پورا ملک چلانا اور بادشاہ بننا چاہتے تھے۔

سابق وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے گزشتہ ماہ کہا کہ عمران خان فوج کے خلاف انقلاب لانا چاہتے تھے۔ پی ڈی ایم نے مجھے وزارتِ عظمیٰ کی پیشکش کی، لوگ بڑے تنگ تھے، وزیر اعظم بن سکتا تھا، تاہم ایسا کیا نہیں۔ الیکشن فروری میں ہونے چاہئیں۔ 

Related Posts