عمران خان کہتے تھے خیبر پختونخوا کو ترقی کی ضرورت نہیں۔پرویزخٹک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان پر پرویز خٹک کی تنقید
جرگے میں فضل الرحمان کے ساتھ مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالیں گے۔پرویز خٹک

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کہتے تھے کہ خیبر پختونخوا کو ترقی کی ضرورت نہیں۔ سابق وزیر اعظم نے سارے ترقیاتی منصوبے بندکردئیے۔

تفصیلات کے مطابق مالاکنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ جب میں کے پی کے کا وزیرِ اعلیٰ تھا تو میں نے صوبائی ترقیاتی کاموں کیلئے عمران خان سے فنڈز مانگ لیے، تاہم مجھے مثبت ردِ عمل نہیں ملا۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxNzQwNzgsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE3NDA3OCAtINi52YXYsdin2YYg2K7Yp9mGINin2YXbjNix2YjauiDaqduSINiz2KfYqtq+24zYjCDYs9in2pHavtuSIDMg2LPYp9mE24Eg2K3aqdmI2YXYqiDZhduM2rog2ojYsdin2YXbkiDbgdmI2KbbktuU2b7YsdmI24zYsiDYrtm52qkiLCJ1cmwiOiIiLCJpbWFnZV9pZCI6MTY4ODA3LCJpbWFnZV91cmwiOiJodHRwczovL21tbmV3cy50di91cmR1L3dwLWNvbnRlbnQvdXBsb2Fkcy8yMDIzLzA3L1VudGl0bGVkLTItMTAtNzY4eDQyMi0xLTMwMHgyNTAuanBnIiwidGl0bGUiOiLYudmF2LHYp9mGINiu2KfZhiDYp9mF24zYsdmI2rog2qnbkiDYs9in2KravtuM2Iwg2LPYp9qR2r7bkiAzINiz2KfZhNuBINit2qnZiNmF2Kog2YXbjNq6INqI2LHYp9mF25Ig24HZiNim25LblNm+2LHZiNuM2LIg2K7ZudqpIiwic3VtbWFyeSI6ItmF2KfZhtiz24HYsduBOiDZvtuMINm524wg2KLYptuMINm+2KfYsdmE24zZhdmG2bnbjNix24zZhtiyINqp25Ig2LPYsdio2LHYp9uBINm+2LHZiNuM2LIg2K7ZudqpINmG25Ig2qnbgdinINuB25Ig2qnbgSDYudmF2LHYp9mGINiu2KfZhiDYp9mF24zYsdmI2rog2qnbkiDYs9in2KravtuMINiq2r7bktiMINin2YYg2qnbkiDYs9in2pHavtuSIDMg2LPYp9mE24Eg2K/ZiNixINmF24zauiDaiNix2KfZhduSINuB2YjYqtuSINix24HbktuUICIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]

خطاب کے دوران سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان نے خیبر پختونخوا کے تمام ترقیاتی منصوبے بند کیے۔ پی ٹی آئی دور میں سب اراکینِ صوبائی و قومی اسمبلی وفاقی وزیر بن کر عوام کیلئے لڑنے والے مرغے تھے۔

خیال رہے کہ پرویز خٹک کا شمار پی ٹی آئی کے سابق سینئر ترین رہنماؤں میں کیا جاتا تھا۔ پرویز خٹک نے کہا کہ تحریکِ انصاف کے رہنماؤں نے کارکنان کو تہذیب نہیں سکھائی۔ عمران خان کیلئے جو بندہ خدمت کرتا، اس کو گالیاں دی جاتی تھیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ اور سابق وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان امیروں کے ساتھی تھے، ان کے ساڑھے 3 سالہ دور میں ڈرامے ہوتے رہے۔بانی پی ٹی آئی نے امیروں کا ساتھ دیا، ہماری ایک نہیں سنی۔ 

آج سے 2 ماہ قبل سابق وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحریکِ انصاف میں کسی بھی سیاسی رہنما کی عزت نہیں ہوئی۔ہم نے ساڑھے 3 سال تک بہت کچھ برداشت کیا۔ مخالفین سن لیں کہ ان کا انجام بہت برا ہوگا۔

Related Posts