انتخابات کرانے ہی پڑیں گے، نواز شریف کو الیکشن میں پتہ چلے گا۔پرویز الٰہی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر بحال کردیا
لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر بحال کردیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نگران حکومت کو انتخابات کرانے ہی پڑیں گے اور نواز شریف جو نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کو الیکشن میں پتہ چلے گا۔

تفصیلات کے مطابق صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الٰہی نے عدالت میں پیشی کے موقعے پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو نیلسن منڈیلا آیا ہے، ان لوگوں کو الیکشن میں ہی پتہ چلے گا، سب عدلیہ کی جانب امید سے دیکھ رہے ہیں۔

پرویز الٰہی رہائی ملتے ہی دوبارہ گرفتار، عدالت نے ریمانڈ بھی منظور کر لیا

گفتگو کے دوران سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ نواز شریف دو نمبر نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آپ دیکھیں گے کہ الیکشن میں ہی پتہ چلے گا کہ ان کے ساتھ ہوا کیا ہے۔

صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ الیکشن میں سب پارٹیوں کو یکساں مواقع میسر آنے چاہئیں، اگر یہ نہ کیا گیا تو خدشات جنم لیں گے۔ پھر عدالتوں سے ہی انصاف مل سکے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے توہینِ عدالت کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

آج سے 15 روز قبل پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پولیس کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست مسترد کیے جانے کا فیصلہ چیلنج کرتے ہوئے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی۔

انٹرا کورٹ اپیل میں چوہدری پرویز الٰہی نے عدالتِ عالیہ اسلام آباد سے استدعا کی کہ 7ستمبر کے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، عدالت کو فریقین کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کا آغاز کرنا ہوگا۔

درخواست گزار چوہدری پرویز الٰہی نے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت توہینِ عدالت کے جرم میں ملوث افراد کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا حکم دے، درخواست گزار کو عدالت میں پیش کرنے کے علاوہ رہائی بھی دی جائے۔ 

قبل ازیں عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ کرنے پر آئی جی اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

پرویز الٰہی کی بازیابی کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں متفرق درخواست سابق وزیراعلیٰ کے وکیل طاہر نصر اللہ وڑائچ نے دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ پرویز الٰہی کو جوڈیشل مجسٹریٹ نے گزشتہ روز رہا کرنے کا حکم دیا مگر عدالتی حکم کے باوجود انہیں رہا نہیں کیا اور وہ اس وقت اینٹی کرپشن کی تحویل میں ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ سے درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت پرویز الٰہی کو عدالت پیش کرنے اور ان کی بازیابی کے بعد رہا کرنے کا حکم دے۔

جسٹس مرزا وقاص رؤف نے ریمارکس دیئے کہ قابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے کے باوجود آئی جی اسلام آباد عدالت پیش نہیں ہوئے۔

گزشتہ ماہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو رہائی ملتے ہی اینٹی کرپشن پنجاب نے دوبارہ گرفتار کر لیا جبکہ جوڈیشل کمپلیکس میں عدالت نے ایک روزہ راہداری ریمانڈ بھی منظور کر لیا۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی سے صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی کورہائی ملتے ہی گرفتار کرکے راہداری ریمانڈ کیلئے جوڈیشل کمپلیکس پہنچا دیا گیا جہاں عدالت نے ان کا ایک روزہ ریمانڈ منظور کیا۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر منتقل کیا جائے گا، ان کے خلاف کارروائی اینٹی کرپشن میں درج 4مقدمات کے تحت کی جارہی ہے۔ وکیل سردار عبدالرزاق نے بھی گرفتاری کی تصدیق کردی۔

وکیل پرویز الٰہی سردار عبدالرزاق کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ ابھی تک سابق وزیر اعلیٰ کے مچلکے داخل نہیں ہوئے، ایک کیس میں رہائی ملنے سے قبل ہی دوسرے میں گرفتاری ڈال دی گئی۔

Related Posts