پیرو کا پہاڑی راستہ موت کا پیغام بن گیا؛ مسافر بس حادثے میں درجنوں افراد جاں بحق

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
(فوٹو؛ نیو یارک ٹائمز)

پیرو کے خوبصورت مگر خطرناک پہاڑی علاقے اینڈیز میں ایک افسوسناک سانحہ پیش آیا، جہاں ایک مسافر بس خوفناک حادثے کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین اور مقامی حکام کے مطابق یہ اندوہناک واقعہ اُس وقت پیش آیا جب بس دارالحکومت لیما سے لا مرسیڈ کی جانب رواں دواں تھی۔

بس میں 60 سے زائد افراد سوار تھے اور یہ سفر ایک ایسی سڑک سے ہو رہا تھا جو نہایت تنگ، بل کھاتی اور خطرناک پہاڑی راستوں پر مشتمل ہے۔ بدقسمتی سے ایک مقام پر ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس سیدھی کھائی میں جا گری۔

جاں بحق افراد میں دو معصوم بچے بھی شامل ہیں، جو اس افسوسناک واقعے کا سب سے دکھ بھرا پہلو ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہو سکیں تاہم ابتدائی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ کا ماننا ہے کہ خراب سڑک، تیز رفتاری یا فنی خرابی بھی اس حادثے کی ممکنہ وجوہات ہو سکتی ہیں۔

Related Posts