ریاست مخالف جذبات ابھارنے والے شخص کو ایئر ٹائم نہ دیا جائے، پیمرا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا ) نے کہا ہے کہ نفرت پھیلانے والوں کا بلیک آوٹ کیا جائے اور ریاست مخالف جذبات ابھارنے والے شخص کو ایئر ٹائم نہ دیا جائے۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا ) نے تمام ٹی وی چینلز کو ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔ جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق 9 مئی کے واقعات میں سرکاری املاک کو تباہ کیا گیا ، انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالا گیا اور وفاق کو کمزور کرنے کے لیے ریاست مخالف جذبات کو ابھارا گیا۔

پیمرا کے مطابق ریاست مخالف سرگرمیاں سیاسی جماعت کے مشتعل کارکنان نے کیں جس کا مقصد اداروں اور ریاست کو نقصان پہنچانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک سے باہر کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے والوں کیلئے اچھی خبر

احکامات میں کہا گیا کہ یہ ایک خوفناک رجحان ہے جس کی مذمت کرنی چاہیے اور ایسی سرگرمیوں کو فروغ دینے والوں کا میڈیا بائیکاٹ ہونا چاہیے۔

پیمرا کی جانب سے مزید کہا گیا کہ نفرت پھیلانے والوں کا بلیک آوٹ کیا جائے اور ریاست مخالف جذبات ابھارنے والے شخص کو ایئر ٹائم نہ دیا جائے۔

Related Posts