الیکشن کمیشن قوانین میں ترمیم، وزراء کے انتخابی مہم چلانے پر عائد پابندی ختم

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن قوانین میں ترمیم، وزراء کے انتخابی مہم چلانے پر عائد پابندی ختم
الیکشن کمیشن قوانین میں ترمیم، وزراء کے انتخابی مہم چلانے پر عائد پابندی ختم

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے انتخابی مہم چلانے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حلقہ بدری کے احکامات سے نجات کی راہ تلاش کر لی، قوانین میں ترمیم کے بعد وفاقی و صوبائی وزراء اور اراکینِ پارلیمنٹ پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے حکام انتخاب کے دوران وزیر اعظم کے جلسے کی اطلاع سامنے آنے پر بھی خط ارسال کرکے قواعد و ضوابط میں خلاف ورزی پر تنبیہ کیا کرتے تھے۔ حکومت نے الیکشن کمیشن کے ضابطۂ اخلاق میں بڑی تبدیلی کی منظوری دیدی۔

یہ بھی پڑھیں:

الیکشن کمیشن کا علی امین گنڈاپور کو آزاد کشمیر سے نکل جانے کا حکم 

پاکستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں الیکشن کمیشن میں صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ترمیم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتیں بعض قوانین کے خلاف تھیں۔

نئی ترمیم کے تحت وفاقی وزراء اور اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی کے علاوہ سینیٹرز پر بھی انتخابی مہم چلانے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ قواعد و ضوابط میں آرڈیننس کے ذریعے ترمیم کی منظوری دئیے جانے پر الیکشن کمیشن کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل انتخابی مہم چلانے اور  ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایکشن لیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈاپور کو آزاد کشمیر سے نکل جانے کا حکم ‏دے دیا تھا۔

گزشتہ برس جولائی کے دوران الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کی آزاد کشمیر میں جلسے اور تقریر پر ‏پابندی عائد کر دی اور انہیں حکم دیا کہ وہ فوری طور پر آزاد کشمیر کے حلقۂ انتخاب سے نکل جائیں۔

Related Posts