عوام کو بڑا ریلیف ملنے کی توقع، پٹرول کی قیمت میں کتنی کمی ہوگی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دی نیشن

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی اسمبلی میں بجٹ پیش ہونے کے بعد حکومت کی جانب سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کیے جانے کا امکان ہے۔

اس بار بھی قیمتوں میں کمی کر دی گئی تو یہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی مد میں عوام کو مسلسل چوتھی بار ریلیف شمار ہوگا۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اس بار حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر تک بڑی کمی کی جا سکتی ہے۔

اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

قیمت میں کمی کے بعد پیٹرول 259 روپے لیٹر اور ڈیزل 266 روپے فی لیٹر ہونے ہو جائے گا۔

قیمت میں کمی سے مٹی کا تیل 169.61 روپے، جبکہ لائٹ ڈیزل 153.25 روپے فی لیٹر ہونے کی توقع ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق 16 جون سے ہوگا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اگلے 15 روز کیلئے رد و بدل ہوگا۔

Related Posts