مہنگائی کے باعث عوام بچوں کو زہر پلا کر خود کشیاں کر رہے ہیں، مریم نواز

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maryam Nawaz withdraws passport return plea

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے ایک بار پھر وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کے نشتر برسا دیئے۔

مریم نواز نے ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوام فاقوں سے مر رہے ہیں، والدین مہنگائی سے تنگ آ کر بچوں کو زہر پلا کر خود کشیاں کر رہے ہیں، اورملک کا بے حس حکمران ریاست مدینہ کی بات کر رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایک شخص جو وزیراعظم کی کرسی پر قابض ہے وہ بجائے اس کے کہ آئین اور قانون کے تحت معاملات چلاتا ہو وہ جادو ٹونا، حساب کتاب سے 22 کروڑ کا ملک چلارہا ہے۔

نائب صدر ن لیگ مریم نواز کا اپنے ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ جس ملک میں عوام فاقوں سے مر رہے ہوں، والدین مہنگائی سے تنگ آ کر بچوں کو زہر پلا کر خود کشیاں کر رہے ہوں۔

مزید پڑھیں: ٹی وی چینل نے ہتک عزت کا مقدمہ ہارنے کے بعد اسحاق ڈار سے معافی مانگ لی

اس ملک کاحکمران اُس ریاست مدینہ کی بات کر رہا ہے، جس کاخلیفہ کندھوں پر بوریاں اٹھا کر غریبوں کے گھروں پر دستک دیتا تھا؟ کیا کوئی شخص ایسا بیحس گونگا بہرا اور اندھا بھی ہو سکتا ہے؟

Related Posts