سگ گزیدگی سے متاثرہ لوگ رابطہ کریں، ان کا کیس لڑیں گے، حلیم عادل شیخ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حلیم عادل شیخ نے مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا
حلیم عادل شیخ نے مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا

کراچی:تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ پولیس کا سسٹم تباہ ہوگیاہے، سگ گزیدگی سے متاثرہ لوگ ہم سے رابطہ کریں، ہم ان کا کیس لڑیں گے۔

سینٹرل جیل میں واقع انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس 88 الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے گیا تھا، راستے پر مجھ پر حملہ کیا گیا۔

میری سیکیورٹی بھی واپس لے لی گئی ہے۔ مجھ پر حملہ ہوا اور مجھ پر ہی مقدمہ درج کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سیاسی مخالفین کے لئے پولیس کی معاونت سے اے ٹی اے قانون کو بطور ہتھیار استعمال کررہی ہے۔

جسٹس آفتاب گورڑ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔حلیم عادل شیخ نے کہاکہ عوام کی خدمت کرنا میرا کام ہے۔ ہر دوسرے دن عدالت میں ہوتا ہوں۔ کام کیسے کروں؟ سندھ میں پچیس لاکھ کتے ہیں۔

جسٹس آفتاب گورڑ کے فیصلے کے مطابق سگ گزیدگی سے متاثرہ پانچ لاکھ لوگوں کو معاوضہ دیا جائے۔ سگ گزیدگی سے متاثرہ لوگ ہم سے رابطہ کریں، ہم ان کا کیس لڑیں گے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پولیس کا سسٹم تباہ ہوگیا ہے۔ پولیس کا ایس پی وہی بنتا ہے، جو پیسے دیتا ہے۔ آج سیاسی کارکن خطرے میں ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ پی ڈی ایم ایک چھیچھڑے پر ایک دوسرے کی پگڑیاں اچھال رہے ہیں۔ این اے 249 کی نشست تحریک انصاف کی ہے۔ ٹافیاں بانٹنے والوں کو ملیا میٹ کریں گے۔ ایم کیو ایم سے اتحاد ہے، لیکن جماعتی تشخص علیحدہ ہے۔

Related Posts