پنشن اصلاحات منظور، اہلِ خانہ صرف 10سال تک پنشن وصول کرسکیں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنشن اصلاحات
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: حکومت نے پنشن اصلاحات منظور کر لی ہیں جن کے تحت اہلِ خانہ صرف 10 سال تک پنشن وصول کرسکیں گے، سمری متعلقہ وزارتوں کو تبصرے کیلئے بھیجی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے متعدد پنشن کی وصولی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ خام پنشن کا حساب ریٹائرمنٹ سے قبل آخری 2 سال کی تنخواہ کے 70فیصد اوسط کی بنیاد پر لگایا جائے گا۔ سمری وزارتِ دفاع، وزارتِ داخلہ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو تبصرے کیلئے بھیجی گئی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں حال ہی میں اقتصادی رابطہ کمیٹی میں منظور کردہ سمری میں کہا گیا کہ پنشن مستحق ملازمین اور ان کے اہل کو ملنے والا فائدہ ہے لیکن اس مد میں سرکاری اخراجات میں روز افزوں اضافہ ہوا جو غیر مستحکم ہورہے ہیں۔

حکومت نے پے اینڈ پنشن کمیشن 2020 کے ٹرمز آف ریفرنسز کے تحت پنشن کی موجودہ اسکیم پر نظرِ ثانی کا اعلان کیا تھا۔ پی پی سی 2020 میں پنشن اسکیم میں ترامیم کی سفارش کی گئی جبکہ یہ تجاویز بجٹ تقریر 24-2023 میں بھی سامنے آئی تھیں۔

خیال رہے کہ پنشن اصلاحات کے تحت ملک پر اربوں روپے کے بوجھ کو کم کیاجاسکے گا، جبکہ دوسری جانب پنشن وصول کرنے والے ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کیلئے پنشن اصلاحات کے نام پر نئے مالی مسائل جنم لے سکتے ہیں جس پر پیشرفت جاری ہے۔

Related Posts