درجنوں علاقے زیرِ آب، پی ڈی ایم اے سیلابی صورتحال میں بہتری کیلئے پر امید

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں درجنوں علاقے سیلابی ریلوں کے باعث زیرِ آب آگئے تاہم صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) صورتحال میں بہتری کیلئے پر امید ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی سیلابی صورتحال پر پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں سیلاب زدہ علاقوں میں بہتری آرہی ہے۔ 23 اگست سے 26اگست کے دوران مختلف شہروں میں سیلابی صورتحال بہتر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

مانسہرہ میں وین الٹنے سے 7 افراد جاں بحق

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 4 روز کے دوران اوکاڑہ، قصور اور بہاولپور میں دریائے ستلج سے منسلک علاقوں میں سیلابی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہوئی۔ 100سے زائد دیہات میں سیلاب کا پانی اترچکا ہے جبکہ اوکاڑہ میں بھی صورتحال بہتر ہوئی۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اوکاڑہ میں زیرِ آب دیہات اور موضع جات کی تعداد 107 سے کم ہو کر 76 ہوگئی جبکہ بہاولپور میں 109 سے کم ہو کر 47 دیہات اور موضع جات جبکہ قصور میں 180 کی جبہ 93دیہات تاحال زیرِ آب ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ وہاڑی میں 77، بہاولنگر میں 155 جبکہ لودھراں میں 14 دیہات ایسے ہیں جن میں سیلابی پانی تاحال موجود ہے۔پی ڈی ایم اے سمیت دیگر ادارے سیلاب سے ہونے والی تباہی پر قابو پانے کیلئے سرگرم ہیں۔ صورتحال جلد مزید بہتر ہوگی۔ 

Related Posts