پی ڈی ایم نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
PDM Chairman and Deputy Chairman Senate

اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کل ہوگا،پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے۔

پی ڈی ایم نے چیئرمین سینیٹ کے لیے یوسف رضا گیلانی اور ڈپٹی چیئرمین کے لیے مولانا عبدالغفور حیدری کے کاغذات حاصل کیے ہیں ،دونوں عہدوں کے لیے کاغذات کے تین تین سیٹ حاصل کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار غفور حیدری مدد مانگنے ایم کیو ایم کے پاس پہنچ گئے

چیئرمین اور ڈپٹی کے لیے کاغذات پی پی رہنما شیری رحمان، فاروق نائیک، جے یو آئی کے عبدالغفو رحیدری اورمولانا عطاالرحمان نے حاصل کیے۔اپوزیشن ارکان نے بیلٹ پیپر کا سیمپل بھی سیکریٹری سینیٹ سے حاصل کرلیا۔

سیکرٹری سینیٹ کے مطابق سبز بیلٹ پیپر چیئرمین سینیٹ اور گلابی بیلٹ پیپر ڈپٹی چیئرمین کے لیے ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے الیکشن کل ہوگا جس میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، حکومت نے چیئرمین سینیٹ کے لیے صادق سنجرانی کو دوبارہ نامزد کیا ہے۔