حیدر آباد میں پی ڈی ایم جلسے کی تیاریاں مکمل، فضل الرحمان اور بلاول خطاب کرینگے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حیدر آباد میں پی ڈی ایم جلسے کی تیاریاں مکمل، فضل الرحمان اور بلاول خطاب کرینگے
حیدر آباد میں پی ڈی ایم جلسے کی تیاریاں مکمل، فضل الرحمان اور بلاول خطاب کرینگے

کراچی: صوبہ سندھ کے تاریخی شہر حیدر آباد میں پی ڈی ایم کے حکومت مخالف جلسے کی تیاریاں مکمل ہوگئیں جس سے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز پی ڈی ایم جلسے میں شریک نہیں ہوں گی۔ جلسے کی تیاریاں مکمل ہوگئیں۔ شہر کے مختلف مقامات پر پی ڈی ایم قائدین اور شرکائے جلسے کیلئے استقبالیہ کیمپ قائم کردئیے گئے۔

حیدر آباد کی شاہراہوں اور عمارات کو پی ڈی ایم میں شامل پارٹیز کے جھنڈوں اور قائدین کی تصاویر سے سجایا گیا ہے۔ جلسے سے بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر قائدین خطاب کیلئے تیار ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 26 مارچ کو حکومت مخالف لانگ مارچ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے حکومت کی مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم کو مسترد کردیا۔

پی ڈی ایم کے اجلاس میں پی ڈی ایم کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے 5 روز قبل شرکت کی۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم کا حکومت کیخلاف 26 مارچ کو لانگ مارچ کرنے کا فیصلہ

Related Posts