پی ڈی ایم حکومت گرانے کیلئے متحرک، مہنگائی کے خلاف فیصلہ کن لانگ مارچ کا اعلان

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
پی ڈی ایم حکومت گرانے کیلئے متحرک، مہنگائی کے خلاف فیصلہ کن لانگ مارچ کا اعلان
پی ڈی ایم حکومت گرانے کیلئے متحرک، مہنگائی کے خلاف فیصلہ کن لانگ مارچ کا اعلان

اسلام آباد: حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم حکومت گرانے کیلئے متحرک ہے، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے مہنگائی کے خلاف فیصلہ کن لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے جو 13نومبر سے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف فیصلہ کن لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔ کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان استعفیٰ دے کر عوام کو فوری ریلیف دیں، شہبازشریف

پی ڈی ایم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ملک کی تاریخ میں کبھی اتنی مہنگائی نہیں ہوئی جتنی پی ٹی آئی کے دور میں ہوئی، عوام ضروریاتِ زندگی کی اشیاء مہنگی خریدنے پر مجبور ہیں، احتجاجی ریلیاں کراچی سے شروع کریں گے۔

ملک گیر احتجاج کے دوران 13 نومبر کو کراچی سے ریلی نکالی جائے گی۔ کراچی کے بعد لاہور میں بھی مہنگائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پی ڈی ایم قائدین سیاسی کارکنان اور عوام کو لے کر سڑکوں پر نکلیں گے۔

لاہور ریلی کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ ہوگا۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے تمام صوبوں میں احتجاج کا فیصلہ کیا، ابتدائی طورپر کہا گیا کہ تمام صوبوں میں احتجاج کے بعد لانگ مارچ ہوگا۔

پی ڈی ایم کے حالیہ اجلاس کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد، پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز، محمود اچکزئی، سردار اختر مینگل اور آفتاب شیرپاؤ شریک ہوئے۔