پاکستان کرکٹ بورڈ کا بابر اعظم کو ٹیسٹ کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
انگلینڈ سے عبرتناک شکست، بابر اعظم ساتھیوں کا اعتماد بڑھانے میں مصروف
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، بابراعظم کی حکمرانی برقرار، فخرزمان ساتویں نمبر پر

لاہور: ٹیسٹ کپتان اظہر علی اور محمد رضوان قیادت کی دوڑ سے باہر، پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ٹیسٹ کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم اگلے ورلڈ کپ تک تینوں فارمیٹس میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے، احسان مانی کی منظوری کے بعد بابر اعظم کے بطور ٹیسٹ کپتان تقرر کااعلان کیا جائے گا۔

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیموں کی قیادت کر ر ہے ہیں، کچھ دن پہلے پی سی بی نے بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے کا کہا تھا اور انہیں اس سلسلے میں مکمل حمایت کا یقین دلایا گیا تھا۔ مزید یہ کہ حال ہی میں بابر اعظم نئی درجہ بندی میں تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔

یاد رہے کہ زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں بابر اعظم نے شاندار سنچری اسکور کی تھی۔ انہوں نے 125 گیندوں پر 125 رنز بنائے جس میں 13 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

زمبابوے کیخلاف سنچری بابراعظم کے ون ڈے کیریئر کی 12 ویں سنچری تھی اور انہوں نے ایک روزہ میچوں میں 12سنچریاں بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ اور ہندوستان کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

مزید پڑھیں:بابراعظم اور کوہلی کا موازنہ، پانچ سال بعد موزوں ہوگا، یونس خان

عالمی درجہ بندی میں پاکستانی بولر شاہین آفریدی 16 ویں ، شاداب خان 30 ویں ، عماد وسیم 40 ویں ، عثمان شنواری 44 ویں اور حسن علی 49 ویں نمبر پر ہیں۔ عالمی بولروں کی درجہ بندی میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلے اور ہندوستان کے جسپریت بومرہ دوسرے نمبر پر ہیں۔

Related Posts