کرکٹ بورڈ کا فیصلہ، دوسرے انگلینڈ ٹیسٹ کیلئے فواد عالم قومی ٹیم میں شامل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرکٹ بورڈ کا دوسرے انگلینڈ ٹیسٹ کیلئے فیصلہ، فواد عالم قومی ٹیم میں شامل
کرکٹ بورڈ کا دوسرے انگلینڈ ٹیسٹ کیلئے فیصلہ، فواد عالم قومی ٹیم میں شامل

میزبان ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلے 5 روزہ ٹیسٹ میچ میں پریشان کن شکست کے بعد کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم میں فواد عالم کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاداب خان کو ڈراپ کرکے فواد عالم کو ان کی جگہ قومی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ دی جائے گی جو چھٹے نمبر پر بیٹنگ کرکے اپنی صلاحیتوں کا  لوہا منواسکیں گے۔

سن 2009ء کے بعد پہلی بار فواد عالم کو کسی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ فواد عالم کے ہمراہ ساتھی کھلاڑیوں میں شان مسعود، اظہر علی، عابد علی، اسد شفیق، بابر اعظم، یاسر شاہ اور شاہین آفریدی ٹیم میں شامل ہوں گے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی۔ انگلینڈ کی جانب سے جوز بٹلر اور کرس ووکس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت جوئے روٹ الیون نے پاکستان سے فتح چھین لی۔ سیریز میں میزبان ٹیم کو ایک صفر سے برتری حاصل ہو گئی۔

میچ کے چوتھے دن پاکستان نے 137رنز 8 کھلاڑی آؤٹ سے دوسری نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو یاسر شاہ اور محمد عباس وکٹ پر موجود تھے۔یاسر شاہ نے دن کی ابتدا میں جارحانہ انداز اپنایا اور محض 9 گیندوں پر 21 رنز بنانے کے بعد اسٹورٹ براڈ کیلئے آسان ہدف ثابت ہوئے۔

مزید پڑھیں: پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 3وکٹوں سے شکست ہو گئی

Related Posts