پاکستان کرکٹ بورڈ کا 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے پاکستان شاہینز کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ کا 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے پاکستان شاہینز کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ کا 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے پاکستان شاہینز کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹور سیلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے پاکستان شاہینز کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل 10 کرکٹرز 2 روز بعد ترنگا سے ہملٹن پہنچیں گے۔ پی سی بی کے مطابق 15 رکنی اسکواڈ میں حیدر علی، خوشدل شاہ، محمد حسنین اور حارث رؤف بھی شامل ہیں۔

کھلاڑیوں میں عثمان قادر، موسیٰ خان، وہاب ریاض، افتخار احمد، عبداللہ شفیق اور حسین طلعت شامل ہیں جبکہ روحیل نذیر پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے۔ اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں ذیشان ملک، عمادبٹ، ظفر گوہر اور دانش عزیز بھی شامل ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان شاہینز نے نیوزی لینڈ اے کو 90 رنز کے فرق سے واحد 4 روزہ میچ میں شکست دے دی۔

پاکستان  شاہینز نے نیوزی لینڈ اے کے خلاف گزشتہ روز کھیلتے ہوئے 297 رنز بنائے تاہم میزبان نیوزی لینڈ اے 208 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان شاہینز نیوزی لینڈ اے کے خلاف واحد 4 روزہ میچ جیت گئے

Related Posts