بارش کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار، مسافروں کو مشکلات کا سامنا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بارش کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار، مسافروں کو مشکلات کا سامنا
بارش کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار، مسافروں کو مشکلات کا سامنا

ملک بھر میں ہونے والی بارشیں مسافروں کے لیے بھی باعث زحمت بن گئیں، چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے فرخ تیمور کے مطابق بارش اور ٹریک خراب ہونے سے ٹرینیں 3 سے 4 گھنٹے تاخیر سے چل رہی ہیں۔

پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فرخ تیمور کا کہنا ہے کہ بارشوں سے ریلوے ٹریک بری طرح متاثر ہوئے ہیں، جس سے ٹرینوں کے اوقات کار میں 3 سے 4 گھنٹے تاخیر ہورہی ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ ٹرینیں تاخیر سے چلنے کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس کی ہم مسافروں سے معذرت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں جاری مون سون بارشوں کے سبب گزشتہ روز لاہور میں بارش کا 20 سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹا ہے۔ کراچی میں آج صبح کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا تاہم سڑکوں پر جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Related Posts