صوبہ پنجاب کے شہر لیہ کے قریب کوٹ ادو سے راولپنڈی جانے والی بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ لیہ کے قریب جمن شاہ کے مقام پر پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 2 خواتین شامل ہیں جبکہ 21 افراد زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے سندھ میں کشتی الٹ گئی، 6 خواتین سمیت 8 افراد ڈوب گئے
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ منتقل کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے فورٹ عباس جانے والی بس الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
آج سے 8 روز قبل یہ حادثہ اوکاڑہ بائی پاس کے قریب پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی میتوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
مزید پڑھیں: اوکاڑہ، لاہور سے فورٹ عباس جانے والی بس الٹ گئی، 5 افراد جاں بحق
قبل ازیں سپر ہائی وے کے قریب تیزرفتار گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
حادثہ 19 جولائی کے روز تیزرفتاری اور بارش کے باعث سڑک پر پیدا ہونے والی پھسلن کے باعث پیش آیا جبکہ گزشتہ کچھ روز سے کراچی میں وقفے وقفے سے بارش اور بوندا باندی ہورہی تھی۔
مزید پڑھیں: کراچی، سپر ہائی وے کے قریب تیزرفتار گاڑی الٹ گئی، 12افراد زخمی