کراچی سے جانے والی مسافر بس نوشہرو فیروز کے قریب الٹ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسافر بس
(فوٹو: ڈان)

کراچی سے جانے والی مسافر بس نوشہرو فیرز کے قریب الٹ گئی، خوفناک حادثے کے نتیجے میں 1 مسافر جاں بحق ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسافر بس کو حادثہ بائی پاس پر پیش آیا جس کے نتیجے میں 1 مسافر جاں بحق جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔ مسافر بس کراچی سے کندھ کوٹ کی طرف جارہی تھی جس میں سوار مسافر اپنوں میں عید منانے کیلئے جارہے تھے۔

سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کے علاوہ 10 سے زائد زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ ڈرائیور کو نیند آجانے کے باعث پیش آنے والے حادثے پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ حادثے کے ذمہ دار ملزم کو گرفتار کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بلوچستان کے ضلع واشک میں مسافر بس کھائی میں جاگرنے کے نتیجے میں 28 افراد جاں بحق جبکہ 22زخمی ہوگئے تھے۔حادثہ مسافر بس کا ٹائر پھٹ جانے کے باعث پیش آیا۔ گوادر سے کوئٹہ جانے والی بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری تھی۔

گزشتہ ماہ بس کے 6 مسافر موقعے پر جاں بحق ہوگئے۔ لیویز حکام نے حادثے کی اطلاع ملنے پر کارروائی شروع کردی۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا یگا تاہم زخمیوں میں سے مزید 22افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

Related Posts