پشاور میں فائرنگ سے پشتو اداکارہ خوشبو جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خوشبو جاں بحق
(فوٹو: ایکسپریس)

خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پشتو اداکارہ خوشبو جاں بحق ہوگئی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ خوشبو پر تھانہ اکبر پورہ کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ ملزمان نے خاتون فنکارہ کی لاش مبینہ طور پر کھیتوں میں پھینک دی تھی۔

رپورٹ کے مطابق پشتو اداکارہ خوشبو کی لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے اداکارہ کے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تاحال مدعی مقدمہ اور مقدمے میں نامزد ملزمان کے نام سامنے نہیں آئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ خوشبو کے قتل کی وجہ شوبز کے کام سے منع کرنا ہے۔ مقدمہ درج کیے جانے کے بعد پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے اداکارہ خوشبو پر فائرنگ کی اور قتل کے بعد آسانی سے فرار ہوگئے۔ تھانہ اکبر پورہ کی حدود سے اداکارہ کی لاش برآمد کی گئی تاہم قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔

مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے میاں راشد میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی وجہ کا علم پوسٹ مارٹم کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہوسکتا ہے۔

Related Posts