پاکستانی ڈرامہ پری زاد نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرتے ہوئے پاکستان کے علاوہ سرحدپار بھی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں، ڈرامہ کی غیر معمولی کامیابی اور اداکار احمد علی کی شاندار اداکاری پر بھارتی اداکارہ سونم باجوہ بھی فین ہوگئی ہیں۔
سونم باجوہ نے انسٹاگرام پر پیغام میں ڈرامہ اور احمد علی اکبر کی تعریف کی،احمد علی اکبر نے سونم کا پیغام اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا جس پر مداحوں نے بھرپور تعریف کی۔چند روز قبل بالی ووڈ اداکار وکرم کپاڈیہ نے بھی احمد علی کی تعریف کی تھی۔
مزید پڑھیں:ڈرامہ سیریل پری زاد مداحوں کی توقعات پر پورا نہ اترسکا