پراٹھے بنانے والا کک باکسر ماسکو میں برونز میڈل جیتنے میں کامیاب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پراٹھے بنانے والا کک باکسر ماسکو میں برونز میڈل جیتنے میں کامیاب
پراٹھے بنانے والا کک باکسر ماسکو میں برونز میڈل جیتنے میں کامیاب

ماسکو: پاکستان کے نثار احمد نے روس کے شہر ماسکو میں جاری انٹرنشنل کک باکسنگ مقابلے میں برونز میڈل جیت لیا۔

نثار احمد کک باکسنگ مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کیلئے عوامی سپورٹ کے باعث روسی دارالحکومت ماسکو پہنچ پائے تھے، جہاں انہوں نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں تاجکستان کے کھلاڑی کو شکست دی۔

دوسری جانب ایونٹ میں پاکستان کے دیگر کھلاڑیوں میں نوروز علی نے 56 کلو گرام کیٹگری میں سلور میڈل جیتا جبکہ سید عبید محمد نے 64 کلوگرام کیٹگری میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

مزید پڑھیں: بنگلا دیش کرکٹ کو اپنے سسٹم میں تبدیلی کی ضرورت ہے، شعیب اختر

ماسکو جانے کیلیے نثار احمد نے سوشل میڈیا پر عوام سے اپیل کی تھی جس کے بعد وہ ملک کی نمائندگی کرنے ماسکو پہنچے تھے۔واضح رہے کہ نثار کراچی میں ایک مقامی ہوٹل پر پراٹھے بناتے ہیں جس سے ان کی زندگی کے معاملات چلتے ہیں۔

Related Posts