اسرائیل کے بڑھتے ہوئے مظالم، مقبوضہ فلسطین کا اقوامِ متحدہ کے نام خط

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یروشلم: مقبوضہ فلسطین کی قیادت نے اسرائیل کی قابض فوج کے مظالم کے خلاف اقوامِ متحدہ کو خط لکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلسطین کے اقوامِ متحدہ میں مستقل نمائندے ریاض منصور نے مغربی کنارے اور غزہ میں فلسطینی عوام پر اسرائیل کے حملوں میں اضافے کے حوالے سے اقوامِ متحدہ کے 3عہدیداران کو خط لکھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان گرفتار، اقوام متحدہ کا تمام جماعتوں سے تشدد سے گریز کا مطالبہ

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس، سلامتی کونسل چیئرمین اور اسپیکر جنرل اسمبلی کے نام خط میں ریاض منصور نے اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے اور غزہ میں فلسطینیوں پر حملوں میں اضافے سے آگاہ کیا۔

خطوط میں زور دیا گیا کہ اسرائیل جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے، عالمی برادری کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اسرائیل کا احتساب کرنا ہوگا۔ اقوامِ عالم فلسطینی آبادی کی حفاظت وسلامتی یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے۔

اسرائیل نے مغربی کنارے میں غیر قانونی کارروائیوں کے بعد منگل کی صبح غزہ کے کئی مقامات پر فضائی حملے کیے۔ فلسطینی قیادت کا کہنا ہے کہ فضائی حملوں کے نتیجے میں 4 بچوں اور 4 خواتین سمیت 15فلسطینی شہید ہوگئے۔

ریاض منصور کا کہنا ہے کہ فلسطینی جارحیت کے باعث 22 مظلوم فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔ اسرائیل نے حملوں کے ذریعے فلسطینیوں کے قتل کا منصوبہ جان بوجھ کر بنایا ہے۔ہم مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی کارروائیوں پر فوری احتساب کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Related Posts