ملک کا مجموعی قرض کم ہوگیا، 1ہزار675ارب روپے کی کمی ریکارڈ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کا مجموعی قرض کم ہوگیا۔ روپے کی قدر میں بہتری کے باعث مجموعی قرض کی مالیت 1 ماہ کے دوران 1 ہزار 675ارب روپے تک کم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق روپے کی قدر میں بہتری کے باعث گزشتہ 12 سال میں پاکستان کے مجموعی قرض میں کمی سب سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت کی معاشی حکمتِ عملی کامیاب رہی ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم

ماہرین کا کہنا ہے کہ نگران حکومت نے ڈالر کی اسمگلنگ اور بلیک مارکیٹنگ کی روک تھام کیلئے انتظامی اقدامات اٹھائے۔ ڈالر مافیا کولگام دینے کے باعث روپے کی قدر میں بہتری ہوئی جس کے نتیجے میں معیشت میں بہتری آئی۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ اگست 2023 کے مقابلے میں ستمبر کے دوران حکومت کے مجموعی قرض میں 1 ہزار 675ارب روپے کی نمایاں کمی ہوئی۔ اگست کے اختتام تک ملک کا مجموعی قرض 63 ہزار 966ارب روپے تھا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ستمبر کے اختتام تک پاکستان کا مجموعی قرض 62 ہزار 291ارب روپے کی سطح پر آگیا ہے۔ ایک ماہ میں روپے کی قدر میں استحکام سے مجموعی قرض 2.6فیصد تک کم ہوا۔

اعدادوشمار کے مطابق ڈالر کی قیمت جو اگست کے دوران 305اعشاریہ 62روپے کی سطح پر تھی، ستمبر میں 287.78روپے ہوگئی جس کے نتیجے میں مجموعی قرض کی مالیت بھی کم ہوئی۔ جون کے اختتام تک مجموعی قرض 60ہزار840ارب روپے تھا۔

Related Posts