پاکستان کا سب سے لمبا آدمی انتقال کر گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ڈیلی پاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کے طویل القامت شہری ضیاء رشید منگل کے روز اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

واضح رہے کہ ضیاء رشید کا قد 8 فٹ 3 انچ تھا اور وہ طویل عرصے سے گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا تھے۔ ان کی عمر صرف 30 سال تھی۔

پنجاب کے شہر وہاڑی کے ایک متوسط خاندان میں آج سے 30 سال قبل پیدا ہونے والے ضیاء رشید کو 15 سال کی عمر میں ہی پاکستان کے سب سے طویل القامت شخص ہونے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق ضیاء رشید 20 سال کی عمر کے بعد گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے اور پھر گزشتہ سال گھر پر سیڑھیوں سے گرنے کی وجہ سے ان کے گھٹنے کی تکلیف میں مزید اضافہ ہو گیا اور اسی بیماری سے لڑتے لڑتے وہ منگل کے دن خالق حقیقی سے جا ملے۔

مرحوم کی نماز جنازہ میں علاقے کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات سمیت سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔

Related Posts