لندن: پاکستانی سوشل انوویٹر ندا یوسف شیخ نے ون ینگ ورلڈ لیڈ 2023 چیلنج جیت کر پاکستان کا نام روش کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ندا شیخ ون ینگ لیڈ 2030 کے 5 لاکھ ڈالر جیتنے والے دس فاتحین میں شامل ہیں۔
لاہور کی ندا یوسف شیخ طیبہ ویلفیئر انٹرنیشنل ایسوسی ایشن کی سی ای او ہیں۔ ان کی خدمات کا اعتراف بلفاسٹ میں سالانہ کانفرنس میں کیا گیا۔
پاکستان کی لاریب عابد کو بل گیٹس فاؤنڈیشن نے گول کیپر منتخب کرلیا
ندا یوسف شیخ اس اعزاز سے 190 ممالک کے ذہین ینگ لیڈرز میں شامل ہو گئیں۔ بیلفاسٹ کانفرنس میں دنیا بھر سے چار ہزار نوجوان شامل تھے۔
انعامی رقم ایچ ٹو اوور ہیلز‘ صحت کٹس اور سولر واٹر کی سہولیات پر استعمال ہوگی۔