دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس میں پاکستان کا نام ایک بار پھر شامل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی پاسپورٹ
(فوٹو: پاکستان آبزرور)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس میں پاکستان کا نام ایک بار پھر شامل ہوگیا۔ سال 2024 کی دوسری ششماہی کیلئے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستان نچلے نمبرز پر موجود ہے۔

جولائی سے دسمبر 2024 کیلئے جاری کی گئی فہرست میں سنگاپور کا پاسپورٹ طاقتور ترین قرار دیا گیا ہے جہاں کے لوگ 195 ممالک میں بغیر ویزے کی ضرورت کے سفر کرسکتے ہیں۔ دوسرے نمبر پر جرمنی، فرانس، جاپان، اٹلی اور اسپین نے مشترکہ جگہ بنا لی۔

دوسرے نمبر پر موجود ممالک کے شہری 194 ممالک تک ویزا فری رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ جنوبی کوریا، آسٹریا، آئرلینڈ، فن لینڈ، سویڈن، لکسمبرگ اور نیدر لینڈز کے پاسپورٹس تیسرے نمبر پر رہے جہاں کے شہری 193 ممالک میں ویزے کے بغیر داخل ہوسکتے ہیں۔

چوتھے نمبر پر برطانیہ اور بیلجیم جیسے ممالک شامل ہیں جن کے شہری 192ممالک تک ویزا فری رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔سوئٹزرلینڈ، پرتگال اور ناروے کے شہری 191 ممالک میں ویزا فری داخلے کے ساتھ مشترکہ طور پر پانچویں نمبر پر ہیں۔

تاہم پاکستان کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا چوتھا ملک قرار دیا گیا ہے جو 104ویں نمبر پر ہے اور یہاں کےشہری 34 ممالک تک ویزا فری رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ پاکستان سے بھی کمزور پاسپورٹ رکھنے والے ممالک میں عراق، شام اور افغانستان شامل ہیں۔

Related Posts