لاہور:نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے کیلئے اسپورٹس بورڈ پنجاب اور پبلک پارٹنرشپ کے تحت پاکستان میں کھیلوں کا پہلا ترانہ میں ہوں ستارہ جاری کردیا گیا۔
پنجاب اسٹیڈیم میں ہونیوالی رنگا رنگ تقریب میں پنجاب کے وزیر کھیل اور امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی مہمان خصوصی تھے۔
اس موقع پر وائس چیئرمین اسپورٹس بورڈ پنجاب راؤ زاہد قیوم ، سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب فواد ہاشم ربانی ، ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب عدنان ارشاد ، ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان ، اسپورٹس اسٹار انعام بٹ ، احمد شہزاد ، سہیل تنویر ، صدام حسین ، محمدامین ، گلوکارہ آیمہ بیگ ، عاصم اظہر ، ترانے کے ڈائریکٹر عبداللہ حارث اور دیگر بھی موجود تھے۔
ترانے کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ نوجوان نسل میں کھیلوں کے جذبے کو بڑھانے کے لئے ترانہ شروع کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر یہ ترانہ ملک کے نوجوان اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو ترغیب اور تحریک فراہم کرے گا۔ اس سے صوبے میں کھیلوں کی ثقافت کے فروغ میں بھی بہت مدد ملے گی۔
مزید پڑھیں:پی سی بی نے محمد عامر کو قومی ٹیم سے آؤٹ کردیا، چیف ایگزیکٹو کی تصدیق
وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے بھر میں کھیلوں کو فروغ دیا جارہا ہے۔
اس کے علاوہ ہم کھلاڑیوں اور کھیلوں کے افراد کی فلاح و بہبود کے لئے بھی تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔
پاکستان کے پہلے سپورٹس کے ترانے کی پروقار تقریب کا انعقاد پنجاب فٹ بال سٹیڈیم میں کیا گیا۔ نجی شعبے، @SportsAwardsPK اور سپورٹس بورڈ کے اشتراک سے تیار کیا جانے والا ترانہ پاکستان کے تمام سپورٹس سے وابستہ اتھلیٹس کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ pic.twitter.com/uC3RxvXlAV
— Rai Taimoor Khan Bhatti (@RaiTaimoorPTI) December 17, 2020