پاکستان کی معیشت تباہ، بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے، شاہد خاقان عباسی

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan’s economy has been destroyed: Ex-PM Abbasi

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت تباہ ہوگئی ہے اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمیں بے بنیاد الزامات کا سامنا ہے ۔ قومی احتساب بیورو جو کچھ کررہا ہے اس کی حقیقت پورے پاکستان پر واضح ہوگئی ہے کیونکہ ایسے کیسزسیاسی دباؤکے لئے بنائے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمران جھوٹے الزامات لگا کر ہم کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ بات یقینی ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس کے بعد تمام اپوزیشن جماعتیں جیل میں ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ کبھی مسلم لیگ (ن) کے رہنما شہباز شریف ، کبھی احسن اقبال اور کبھی میرے خلاف بے بنیاد کیسز بنادیئے جاتے ہیں جبکہ نارووال اسپورٹس سٹی کیس کا ریفرنس آج تک نہیں بن سکا۔

مزید پڑھیں:سیاسی جماعتوں کا ڈھانچہ جمہوریت کی راہ میں رکاوٹ ہے۔فواد چوہدری

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ وہ این آر او نہیں دیں گے لیکن اپنے آس پاس کرپٹ افراد کو جمع کررکھا ہے، اپوزیشن کو بے بنیاد کیسز بناکر نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Related Posts