پاکستان کی 10 کروڑ آبادی کورونا ویکسین لگوانے کی اہل ہے، ڈاکٹر فیصل

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
Pakistan to receive over 15 million doses of Covid vaccine in next two months

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ہماری آبادی 22 کروڑ ہے جس میں سے 10 کروڑ افراد ویکسین لگوانے کے اہل ہیں،ویکسین کے بعد جسم درد، بخار معمول کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ سائنو فارم اچھی اور قابِل بھروسہ ویکسین ہے جس کی افادیت 86 سے 89 فیصد بتائی جاتی ہے جو اچھی شرح ہے،ہیلتھ کیئر ورکرز کو کورونا وائرس کی بیماری سے بچاؤ میں مدد ملے گی،ویکسین کی رسائی اس ماہ کے آخر سے شروع ہوجائے گی۔

مارچ تک 70 لاکھ خوراکیں اور دوسری سہ ماہی میں بقیہ ایک کروڑ خوراکیں موصول ہوجائیں گی۔ بدھ کو میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ کل وزیراعظم نے علامتی طور پر اسلام آباد کے ایک بڑے ہسپتال کے ڈاکٹر کو اپنے سامنے ویکسین لگوائی جس کے بعد ملک کے تمام صوبوں اور وفاقی اکائیوں میں وہاں کی قیادت کے سامنے اس مہم کا باقاعد آغاز ہوگیا ہے۔

سائنو فارم کے بارے میں بتاتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ یہ ایک اچھی اور قابِل بھروسہ ویکسین ہے جس کی افادیت 86 سے 89 فیصد بتائی جاتی ہے جو اچھی شرح ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ویکسین کو چین کے علاوہ مصر اور ہنگری میں بھی اجازت مل چکی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں اس کا تحقیقی ٹرائل ہوا تو اس میں اس کی افادیت 86 فیصد بتائی گئی۔انہوں نے کہا کہ یہ اچھی، مناسب اور مفید ویکسین ہے جس سے ہیلتھ کیئر ورکرز کو کورونا وائرس کی بیماری سے بچاؤ میں مدد ملے گی۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ہماری آبادی 22 کروڑ ہے جس میں سے 10 کروڑ افراد ویکسین لگوانے کے اہل ہیں کیوں کہ دنیا بھر میں یہ ویکسین 18 سال کی عمر سے زائد کے افراد کو لگائی جاتی ہیں، اس طرح اگر ہم اپنی آبادی کے اعداد و شمار دیکھیں تو 10 کروڑ افراد کو ویکسین لگائی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ اس سال کے آخر تک 2 تہائی یا ویکسین کی اہل 70 فیصد آبادی تک یہ ویکسین پہنچ چکی ہو، یہ ہدف ایک دن میں حاصل نہیں ہوسکتا بلکہ اس سلسلے میں ایک بتدریج عمل اپنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پہلا مرحلہ شروع ہوا جس میں صف اول میں کام کرنے والے طبی ورکرز کو ویکسین لگائی جارہی ہے جو کووِڈ 19 وارڈز میں کام کرتے اور کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرتے ہوئے اپنی صحت کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

یہ تمام افراد ہمارے نیشنل ڈیٹا بیس میں رجسٹرڈ ہیں جن کی تعداد تقریباً 5 لاکھ ہے۔معاون خصوصی نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں 65 سال سے زائد عمر کے پاکستانی شہریوں کو یہ ویکسین دی جائے گی جن کی تعداد 95 لاکھ ہے۔

تیسرے مرحلے میں کورونا کے خلاف صفِ اول میں کام کرنے والوں کے علاوہ دیگر ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین لگے گی جن کی تعداد 6 لاکھ ہے، ان کے علاوہ 60 سے 65 سال تک کی عمر کے 63 لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جب ان تمام ہیلتھ کیئر ورکرز اور معمر شہریوں کی تعداد کو دیکھا جائے تو یہ تقریباً ایک کروڑ 70 لاکھ افراد بنتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ چوتھے مرحلے میں باقی آبادی تک یہ ویکیسن پہنچے گی۔ان کا کہنا تھا سائنو فارم ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں آچکی ہیں۔

Related Posts