پاکستانی طلبہ نے ایشیا پیسیفک سولوشن چیلنج ایوارڈ جیت لیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو جیو

فلپائن میں پاکستانی طلبہ نے 2025 ایشیا پیسیفک (اے پی اے سی) سولوشن چیلنج میں ایوارڈ جیت لیا۔

فلپائن میں قائم پاکستان سفارت خانے کے مطابق پاکستانی طلبہ نے منیلا میں ہونے والی 2025 اے پی اے سی سولوشن چیلنج میں شرکت کی اور اس مقابلے میں ایشیا پیسیفک کے 12 ممالک سے 750 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا۔

ترجمان نے بتایاکہ انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی اسلام آباد کی ٹیم کو مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ دیا گیا اور یہ ایوارڈ قدرتی آفات کا ابتدائی وارننگ الرٹس نظام متعارف کروانے پر دیا گیا۔

فلپائن میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر عاصمہ ربانی نے پاکستانی ٹیم کی اپنی رہائش گاہ پر دعوت کی اور کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کی عالمی سطح پر پہچان قوم کیلئے فخر کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عالمی مصنوعی ذہانت کے میدان میں پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیت کا ثبوت ہے۔

Related Posts