بھارت کی پابندی پر پاکستانی فنکاروں کا دلچسپ ردعمل، ارسلان نصیر نے تو حد کردی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistani stars’ hilarious reactions to social media accounts ban in India
ONLINE / FILE PHOTO

پاکستانی شوبز شخصیات نے بھارت کی جانب سے ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر عائد پابندی اور ان سے تعاون پر لگائی گئی پابندی کو قطعاً سنجیدہ نہیں لیا بلکہ اس پر طنز و مزاح کے رنگ بکھیر دیے۔

بھارتی اقدامات کے خلاف اداکاروں اور اداکاراؤں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دلچسپ میمز، چٹکلے اور تبصرے شیئر کیے جو شائقین کے لیے باعثِ تفریح بن گئے۔

اداکارہ منشا پاشا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اس پابندی کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ یہ تو ایک لمحے میں ہی ہو گیا۔ خیر، کوئی بات نہیں!۔

اداکارہ اشنا شاہ نے بھی نوٹس کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور مزاحیہ انداز میں اس کا ذمہ دار وہ تمام میمز قرار دیے جو وہ پاک بھارت تعلقات پر شیئر کرنے سے باز نہ آ سکیں۔

اداکار ارسلان نصیر نے براہ راست بھارتی وزیراعظم سے مخاطب ہو کر لکھا:”مودی بھائی! آپ نے مجھے انڈیا میں بین کر دیا؟ اب کیا کریں گے؟ میری امی کو شکایت لگائیں گے؟”

اداکارہ ژالے سرحدی نے اپنے انسٹاگرام پر لکھاکہ “پابندی لگا کر آپ کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟ کیا آپ خوف زدہ ہیں؟ کمزوری کو اس طرح ظاہر کرنا کسی بھی طرح دانشمندی نہیں۔ اور ہاں، آپ نے وی پی این کے بارے میں سنا ہے؟ یہ ایک بہت مفید ایپ ہے!”

اداکار یاسر حسین نے ایک نصیحت آموز پوسٹ میں کہاکہ “جس طرح پاکستانیوں نے بھارتی غصے کا جواب میمز سے دیا، ویسے ہی ان پابندیوں پر بھی مکمل بے نیازی کا مظاہرہ کریں۔ شرمندہ بلیوں سے بحث نہیں کی جاتی، انہیں نظر انداز کیا جاتا ہے۔ پاکستانیوں کو باوقار انداز اپنانا چاہیے۔”

Related Posts