ایشین گیمز ایئر پسٹل شوٹنگ‘ پاکستانی کشمالہ نے برانز میڈل جیت لیا

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش

چین میں جاری ایشین گیمز میں خواتین کے ایئرپسٹل شوٹنگ مقابلے میں پاکستانی خاتون کشمالہ طلعت نے برانز میڈل پاکستان کے نام کردیا۔

یہ میڈل قومی شوٹر کشمالہ طلعت نے جیتا ہے جنہوں نے 10 میٹر ائیرپسٹل مقابلوں میں برانز کا میڈل حاصل کرکے ملک کا نام روشن کیا۔

مقابلے میں کشمالہ کا سکور 218.2 رہا جبکہ ایونٹ میں پہلی 2 پوزیشنز بھارتی پلیئرز کے نام رہیں۔

ایک بیان میں کشمالہ طلعت نے بتایا کہ وہ ایشین گیمز میں پہلی مرتبہ پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں، میں نے 10 میٹر ایئر پسٹل شوٹنگ کے مقابلوں برانز میڈل جیتا ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا ہدف اولمپکس 2024ء میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ہے، کوشش ہوگی کے پیرس اولمپکس میں بھی اچھی کارکردگی دے کر ملک کا نام روشن کروں۔

Related Posts