ابھرتی ہوئی پاکستانی اداکارہ درِفشاں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پیٹرول مہنگا ہونے کی وجہ سے اب پاکستانی مرد ایک سے زیادہ شادی نہیں کرسکتے۔
سوشل میڈیا پر درِفشاں کے انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوگیا جس میں وہ مردوں کی چار شادیوں سے متعلق گفتگو کررہی ہیں۔
درِفشاں نے کہا کہ میں کہتی ہوں کہ ایک شادی کریں اور اُسے اچھے سے نبھائیں، وہ پہلے کے زمانے تھے جب مرد چار شادیاں نبھا جاتے تھے لیکن آج کا مرد ایک شادی بھی مشکل سے نبھاتا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ آج کل کے مردوں کی سوچ بھی یہی ہے کہ عورت کو سنبھالنا بہت مشکل ہے، تو وہ کس طرح چار شادیاں کر سکتے ہیں۔ اداکارہ کی ویڈیو پر صارفین کی بڑی تعداد اُن سے متفق نظر آرہی ہے۔