پاکستانی مداح کو حلیمہ سلطان کے لباس پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا، اداکارہ کا کرارا جواب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی مداح کو حلیمہ سلطان کے لباس پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا، حلیمہ کا کرار جواب
پاکستانی مداح کو حلیمہ سلطان کے لباس پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا، حلیمہ کا کرار جواب

کراچی:ترک اداکارہ اسریٰ بلگیچ جو پاکستان میں حلیمہ سلطان کے نام سے مشہور ہیں، انہوں نے پاکستانی مداح کو ان کے لباس پر تنقید کرنے پر کرارا جواب دے کر خاموش کرادیا۔

واضح رہے کہ بہت سے پاکستانی تو حلیمہ سلطان کی خوبصورتی اور معصومیت دیکھ کر ان کے عشق میں گرفتار ہوچکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جہاں ڈرامے کی خوب پزیرائی ہورہی ہے وہیں کچھ پاکستانی مداح ڈرامے کے کرداروں کی ذاتی زندگی پر بھی تنقید کررہے ہیں۔

پاکستانیوں کی تنقید کا سب سے زیادہ شکار ہونے والی ڈرامے کی ہیروئن اسریٰ بلگیچ (حلیمہ سلطان) ہیں۔ اسریٰ ذاتی زندگی میں ڈرامے میں اپنے کردار حلیمہ سے بالکل مختلف ہیں اور عام زندگی میں مغربی طرز کا لباس زیب تن کرتی ہیں اور اس لباس میں اکثر تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کرتی ہیں۔

تاہم اسریٰ کا مغربی طرز کا لباس ان کے پاکستانی مداحوں کو ایک آنکھ نہیں بھاتا اور کئی پاکستانی اسریٰ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ان کے لباس پر بہت زیادہ تنقید کرتے ہوئے غم و غصے کا اظہار کرچکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک بار پھر اسریٰ کے ایک پاکستانی مداح نے ان کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ ”حلیمہ باجی مہربانی کرکے اس طرح کے لباس نہ پہنا کریں یہ اچھے نہیں ہیں“۔

تاہم اس بار انہوں نے پاکستانیوں کی جانب سے کی جانے والی تنقید سے تنگ آکر کمنٹ بند کرنے یا خاموش رہنے کے بجائے اس شخص کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں آپ کو ایک مشورہ دینا چاہتی ہوں مہربانی کرکے مجھے فالو نہ کریں شکریہ۔

اسریٰ بلگیچ نے پہلی بار ان کے لباس پر تنقید کرنے والے شخص کو جواب دیا ہے لہذا ان کا یہ کمنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ جہاں سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ حلیمہ پر تنقید کرنے والے شخص کو برا بھلا کہہ رہے ہیں کہ پاکستانیوں کو کسی کی ذاتی زندگی میں دخل نہیں دینی چاہیئے۔ان کی نجی زندگی میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہئے۔

Related Posts