مداح ڈرامہ شیر کی 20 ویں قسط کے سحر سے نکلے نہ تھے کہ قسط 21 کا سنسنی خیز پرومو منظر عام پر آگیا، ویڈیو دیکھیں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
pakistani drama sher episode 20 and 21
ONLINE

کراچی: نجی چینل کا مقبول ترین ڈرامہ شیر شائقین کے دلوں پر چھا یا ہوا ہے،قسط نمبر 20 کے نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر اس کے مناظر اور مکالمے وائرل ہو چکے ہیں اور مداحوں کے تجسس کو مزید ہوا دیتے ہوئے چینل نے قسط نمبر 21 کا ٹیزر جاری کر دیا ہے جس نے ناظرین کو ایک بار پھر جذباتی جھٹکا دے دیا ہے۔

ڈرامہ شیر کی کہانی دو ایسے کرداروں کے گرد گھومتی ہے جو محبت، انا، خاندانی دشمنیوں اور پرانی روایات کے شکنجے میں جکڑے ہوئے ہیں۔

دانش تیمور شیر زمان کے کردار میں بے مثال ادائیگی کر رہے ہیں جو غصہ، غرور اور قیادت کے جذبات سے بھرپور ہے جبکہ سارہ خان فجر کے روپ میں نرمی، قربانی اور وفا کی مثال بنی ہوئی ہیں۔

 

ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ شیر زمان اور فجر کی راہیں کبھی بھی ایک نہیں ہونی تھیں لیکن محبت کو پرانی دشمنیوں کی کوئی پرواہ نہیں۔

یہ کہانی صرف ایک روایتی محبت کی داستان نہیں بلکہ قربانی، صبر، جذباتی کشمکش اور خاندانی سیاست سے جڑا ایک ایسا سفر ہے جو ناظرین کے دلوں کو چھو رہا ہے۔

اس میں دانش تیمور اور سارہ خان کے علاوہ ارجمند رحیم، نادیہ افگن، عتیقہ اوڈھو، نبیل ظفر، یوسف بشیر قریشی، سنیتا مارشل اور فیضان شیخ جیسے سینئر اور تجربہ کار اداکار شامل ہیں، جن کی پرفارمنس نے ڈرامے کو ایک نئی بلندی پر پہنچا دیا ہے۔

ڈرامہ ہر بدھ اور جمعرات کی شب 8 بجے نشر کیا جا رہا ہے اور اس کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ صرف قسط نمبر 20 کو 86 لاکھ سے زائد ویوز مل چکے ہیں جبکہ قسط 21 کے پرومو کو بھی چند گھنٹوں میں لاکھوں ناظرین نے دیکھ لیا۔

Related Posts