2023 کئی پاکستانی کرکٹرز کے لیے خوش قسمت ثابت ہوا کیونکہ اس سال وہ کنواروں کے گینگ سے نکل کر شادی کلب میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے اور اپنے نئے سفر کا آغاز کیا۔
2023 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے کھلاڑیوں کی تفصیل درج ذیل ہے:
1. حارث رؤف اور مزنہ مسعود
حارث رؤف نے پاکستانی فیشن ماڈل اور ٹک ٹاک اسٹار مزنہ مسعود ملک سے شادی کی۔ مزنہ کافی عرصے سے فیشن اور بیوٹی انڈسٹری میں کام کر رہی ہیں لیکن شادی کے بعد انہوں نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو پرائیویٹ کر لیا ہے۔
2. شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی
پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے فروری 2023 میں شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی انشا شاہد سے نکاح کرلیا، جوڑے کی شادی اور ولیمہ ستمبر میں ہوا۔
3. شاداب خان اور ثقلین مشتاق کی بیٹی
شاداب خان کا ثقلین مشتاق کی بیٹی سے نکاح ہو گیا۔ وہ اس کے بارے میں انتہائی پرائیویٹ رہے۔ آخر تک کسی کو بھی کانوں کان خبر نہ ہونے دی گئی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی بیوی (ثقلین مشتاق کی بیٹی) مذہبی وجوہات کی بنا پر ہمیشہ بہت پرائیویٹ رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کا درست نام تک بہت کم کسی کو معلوم ہے۔
4. شان مسعود اور نِشے خان
اسی سال پشاور میں ہونے والی ایک چھوٹی سی تقریب میں شان مسعود نے نِشے خان سے شادی کر لی۔ جوڑے کی شادی کی تصاویر اور اپڈیٹس سے انٹرنیٹ بھرا ہوا ہے۔ لوگ اس نئے جوڑے کو بے حد پسند کرتے ہیں۔
5. امام الحق اور انمول
رواں سال کی اب تک کی آخری شادی امام الحق کی ان کی دیرینہ دوست ڈاکٹر انمول محمود سے انجام پائی۔