پاکستانی پروفیشنل باکسر عثمان وزیر نے تھائی لینڈ کے باکسنگ ایرینا میں بھارتی باکسر کو مکے مار مار 2 منٹ کے اندر ناک آؤٹ کردیا ۔
باکسر عثمان وزیر نے بھارتی باکسر ایسوارن ساہیتا دورتھی کو پہلے ہی راؤنڈ میں صرف ایک منٹ 56 سیکنڈز میں ناک آؤٹ کر دیا۔
عثمان وزیر نے مقابلے کا آغاز جارحانہ انداز سے کیا اور اپنے حملوں سے کسی بھی موقع پر بھارتی حریف کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔
عثمان وزیر کے پے در پے مکوں کی تاب نہ لاکر بھارتی باکسر پہلے راؤنڈ میں صرف ایک منٹ اور 56 سیکنڈز میں ناک آؤٹ ہوگیا۔
واضح رہے کہ یہ عثمان وزیر کے شاندار باکسنگ کیریئر کی 16ویں فتح ہے جس میں سے 10 مقابلے انہوں نے ناک آؤٹ کے ذریعے جیتے ہیں۔
شاندار فتح کے بعد پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنی جیت پاکستانی عوام اور مظلوم فلسطینوں کے نام کی۔