پاکستانی تن ساز (باڈی بلڈر) احسن اسلم نے ایک اور انٹرنیشنل گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا۔
قومی باڈی بلڈنگ اتھیلیٹ احسن اسلم نے تھائی لینڈ میں منعقدہ ایونٹ میں مینز فزیک میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا، چیمپیئن شپ میں دنیا بھر سے 800 سے زائد ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔
دو ماہ قبل بھی پاکستانی ایتھلیٹ نے امریکا میں گولڈ میڈل جیت کر قومی پرچم سربلند کیا تھا، احسن اسلم کے مطابق وہ اپنی مدد آپ کے تحت بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
احسن اسلم کی جانب سے یہ کہنا کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت عالمی مقابلوں میں شرکت کر رہے ہیں، اس بات کا مظہر ہے کہ اس شعبے کو قومی سطح پر ریاست اور حکومت کی کوئی سرپرستی حاصل نہیں ہے۔
یہ بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ حکومت کی جانب سے سرپرستی اور سہولت کاری میسر آئے تو اس شعبے میں مزید اچھے اتھیلیٹ سامنے آ سکتے ہیں۔