مس یونیورس کے اسٹیج پر پاکستانی ملکہ حسن کے جلوے

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وسطی امریکی ملک ایل سیلواڈور میں عالمی مقابلہ حسن جاری ہے۔ پاکستانی بیوٹی کوئن ایریکا رابن نے ریمپ پر ثقافتی رنگ بکھیر دیے۔

72 ویں مس یونیورس مقابلوں میں دنیا بھر سے 90 حسینائیں شریک ہیں۔

ہر سال ہونے والے اس مقابلے میں حسینائیں اپنی خوبصورتی، ذہانت، پیشہ وارانہ زندگی، سماجی کاموں کی بنیاد پر شریک ہوتی ہیں۔

انڈین اداکارہ تبو کا پاکستان سے کیا تعلق ہے؟

اس سال پاکستان سے بھی 24 سالہ ماڈل ایریکا رابن شریک ہیں۔ مس یونیورس 2023 میں پاکستانی حسینہ ایریکا رابن نے اسٹائل گیم کا آغاز کر دیا۔

پاکستانی بیوٹی کوئن ایریکا رابن نے ریمپ پر اپنی دلکش موجودگی اور شاندار قومی ملبوسات کے ساتھ ناظرین کو محظوظ کیا۔

انھوں نے ایسے لباس کا انتخاب کیا جس سے پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کے شاندار رنگوں کی ترجمانی ہورہی تھی، شرکاء نے بھی ماڈل کو دل کھول کر داد دی۔

ٹریبیون کے مطابق قومی ملبوسات کے سیگمنٹ کے لیے ایریکا نے کھاڈی ڈیزائن کے ملبوسات کا انتخاب کیا، جسے ’پہچان‘ کا نام دیا گیا ہے۔

کیپشن میں ملبوسات کی اہمیت کو تفصیل سے بیان کیا گیا اور ایریکا کے اپنے لباس کے ذریعے پاکستان کی ثقافت، تاریخ اور طرز زندگی کا جشن منانے کے مشن کو اجاگر کیا گیا۔

اداکارہ نے پیغام دیا کہ قومی لباس زیب تن کرنے کا مقصد پاکستان کی ثقافت، تاریخ اور طرز زندگی کا جشن منانا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس مس یونیورس کا تاج امریکی حسینہ آر بونی گیبرئیل نے پہنا تھا۔

بھارت تین بار یہ اعزاز اپنے نام کر چکا ہے جس میں سنہ 1994 میں سشمیتا سین، 2000 میں لارا دتہ اور 2021 میں ہرناز کور سندھو مس یونیورس بن چکی ہیں۔

رواں برس مس یونیورس کون بنے گا اس کا اعلان 19 نومبر کو ہو گا۔

Related Posts